• news

ہائیکورٹ: این اے 118‘ 108 میں الیکشن منسوخ کرنے کی درخواست پر حکم امتناعی کی استدعا مسترد

لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی کے حلقہ 118 اور 108 کے ضمنی انتخابات منسوخ کرنے کیلئے دائر درخواست پر فوری حکم امتناعی کی استدعا مسترد کرتے ہوئے بدھ کو اٹارنی جنرل کو معاونت کے لیے نوٹس جاری کر دئیے۔ جسٹس شاہد کریم نے تحریک انصاف کے رہنماؤں فرخ حبیب اور بریگیڈئیر ریٹائرڈ سید اعجاز شاہ کی درخواست پر ابتدائی سماعت کی۔ سوموار کو سماعت پر تحریک انصاف کے رہنماؤں فرخ حبیب اور بریگیڈئیر ریٹائرڈ سید اعجاز شاہ کے وکیل اظہر صدیق نے عدالت کو بتایا کہ قومی اسمبلی کے انتخابات کیلئے 120 دن سے کم کا عرصہ رہ گیا ہے۔ 120 دن سے کم کا عرصہ ہو تو ضمنی انتخابات نہیں ہو سکتے درخواست میں نشاندہی کی گئی ہے کہ 120 دن سے کم دن ہونے پر ضمنی انتخاب کرانا قانون کے منافی ہے اور ایسے انتخاب کی کوئی گنجائش نہیں لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ 118 اور 108 میں ضمنی انتخاب کو منسوخ کیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن