• news

نارنگ منڈی: گھریلو تنازعہ پر بھائی کو ڈنڈے مار کر قتل کر دیا

نارنگ منڈی+فیروزوالہ (نمائندہ نوائے وقت+نامہ نگار) نواحی گائوں رتہ گجراں میں گھریلو رنجش پر مون مسیح نے حقیقی بھائی صدام مسیح پر ڈنڈوں کی برسات کر دی۔ بعد ازاں سر پر گولی مار کر قتل کر دیا۔ گھریلو رنجش پر دونوں بھائیوں کے درمیان جھگڑا رہتا تھا جو شدت اختیار کر گیا۔ گزشتہ روز رات کی تاریکی میں مون مسیح نے بھائی صدام مسیح کو ڈنڈوں کے وار کر کے ادھ موا کر دیا اور سر پر گولی مار کر موت کی نیند سلا دیا۔

ای پیپر-دی نیشن