خیبر پی کے کابینہ کا صوبے میں فور ی انتخابات نہ کرانے کا فیصلہ
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) خیبر پی کے کی کابینہ نے صوبے میں فوری انتخابات نہ کرانے کا فیصلہ کر لیا۔ خیبر پی کے کی نگران کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ کو صوبے میں امن و امان اور معاشی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ کابینہ اجلاس میں تمام وزراء و مشیر و معاونین فوری انتخابات نہ کرانے پر متفق نظر آئے۔ ذرائع کے مطابق کابینہ نے صوبے میں امن و امان کی ابتر صورتحال میں انتخابات کرانا ناممکن قرار دیا۔ کابینہ اراکین نے کہا کہ صوبے میں معاشی بحران کا سامنا بھی ہے۔ انتخابات کیلئے فنڈز تک نہیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبائی حکومت بہت جلد الیکشن کمشن کو تحریری طور پر فوری انتخابات نہ کرانے سے آگاہ کرے گی۔