• news

کرونا: 28نئے کیس، 10مریضوں کی حالت تشویشناک

اسلام آباد (اے پی پی)قومی ادارہ صحت(این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ ملک بھر میں    24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 28 کیس رپورٹ ہوئے جبکہ 10   مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔پیر  کو این آئی ایچ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق  ملک بھر میں  24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے3ہزار105ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 28 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے  اس طرح   مثبت  کیسز کی شرح0.90فیصد رہی اور   اس دوران کرونا وائرس سے  کوئی مریض جاں بحق نہیں  ہوا جبکہ 10 کی حالت تشویشناک ہے۔

ای پیپر-دی نیشن