• news

2470 بھارتی سکھ یا تریوں کا گورودوارہ سچا سودا فاروق آباد کا دوررہ

لاہور ( خصوصی نامہ نگار )بھارت سے آئے 2470 بھارتی سکھ یا تریوں کا گورودوارہ سچا سودا فاروق آباد کا دوررہ اپنی مذہبی رسو مات ادا کیں۔ یا تر یوں کو سخت سکیورٹی کے حصار میں ننکانہ صاحب سے فاروق آباد لایا گیا۔ ڈپٹی سیکرٹری (شرائن ) سیف اللہ و دیگر سکھ رہنما انکے ہمراہ تھے۔ مہمانوں نے سکیو رٹی و رہائش سمیت دیگر انتظامات کی کھلے انداز میں تعر یف کی۔ سرجیت سنگھ، بل جتندر سنگھ، پر جیت سنگھ ودیگر کا کہنا تھا رمضان المبارک کے باوجود مسلمانوں نے ہمیں بہت عزت و پیار دیا اور ہماری خد مت کر رہے ہیں۔ ایڈیشنل سیکر ٹری(شرائن) رانا شاہد سلیم نے بتایا کہ چیرمین بورڈ کے احکامات پر افسران و سکیورٹی عملہ دن رات مہمانوں کے ہمراہ ہے۔ انکے لئے رہائش و لنگر اور میڈیکل و ٹرانسپورٹ کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ بورڈ ترجمان نے میڈیا کے نمائندوں کے ہمراہ یاتریوں کے لئے کئے گئے انتظامات کا وزٹ کیا، یا تر ی آج 11 اپریل کو ننکانہ صاحب کے مقامی گوردواروں کا دورہ کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن