پنجاب میںٹریفک اسسٹنٹس کی ترقی کیلئے امتحان 16اور 23اپریل کو ہونگے
لاہور (نامہ نگار)ٹریفک اسسٹنٹس کےلئے ترقی کی نئی راہیں کھل گئیں۔آئی جی پنجاب کے حکم پر ٹریفک اسسٹنس(کانسٹیبل) کی ترقی کےلئے ٹیسٹ لینے کا حکم، ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب نے اے لسٹ اور بی لسٹ کی تواریخ کا اعلان کردیا، 16 اپریل کو لاہور، راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں اے لسٹ کے امتحان کا انعقاد ہوگا، 23 تاریخ کو بی لسٹ کا امتحان ہوگا۔ ٹریفک اسسٹنس (کانسٹیبل) کو سینئر ٹریفک اسسٹنٹس (ہیڈکانسٹیبل) کے عہدے پر ترقی دی جائے گی۔ ٹریفک اسسٹنٹس کے اے لسٹ اور بی لسٹ کے سلیبس کا بھی اعلان کردیا گیا۔