• news

سیکرٹری اوقاف طاہر رضا بخاری کا دورہ ¿داتا دربار ‘ اعتکاف انتظامات کا جائزہ لیا


لاہور ( خصوصی نامہ نگار )سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے اوقاف کور کمیٹی کے ہمراہ داتادربار میں اعتکاف انتظامات کے جائزے کے موقع پر کہا کہ روزہ تزکیہ نفس کا سب سے بڑا ذریعہ ہے، ہمارا دین، محض انسان کو مادی ضروریات اور تقاضوں تک ہی محدودنہیں رکھتا بلکہ اس کی روحانی اور باطنی پاکیزگی کا بھی اہتمام کرتا ہے۔ جس کے لیے روزہ، تروایح اور پھر آخری عشرے میں " اعتکاف" بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔ اس موقع پر داتا? دربار اعتکاف کمیٹی کی طرف سے بریفنگ دیتے ہوئے موصولہ درخواستوں کی ویریفیکیشن اور سیکیورٹی کلیئرنس سمیت دیگر امور سے آگاہ کیا گیا۔واضح رہے کہ داتا دربار میں تقریبا ً دوہزار معتکفین کے لیے اعتکاف ہال کو آراستہ کرکے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔ جس کے لیے سحر و افطار کے ساتھ میڈیکل و دیگر سہولیات کی فراہمی شامل ہے۔

ای پیپر-دی نیشن