• news

کامسیٹس یونیورسٹی کی سیلاب زدہ علاقوں کیلئے پناہ گاہ کی تعمیر سے متعلق ورکشاپ مکمل


لاہور(سپیشل رپورٹر)کامسیٹس یونیورسٹی لاہور کے شعبہ آرکیٹیکچر کی جانب سے دیسی مواد کے ساتھ سیلاب زدہ علاقوں کیلئے پناہ گاہ کی تعمیر پر ایک ہفتے کی ورکشاپ مکمل کر لی گئی ہے۔یہ پریکٹس آرکیٹیکچرل ڈیزائن سٹوڈیو کا ایک حصہ تھی جہاں طلباءنے 6 کام کے دنوں میں خود ایک پناہ گاہ کو ڈیزائن اور تعمیر کیا۔ مٹی کی اینٹوں اور بانسوں کا استعمال کیا گیا۔چیئرمین پی ایچ ای سی ڈاکٹر شاہد منیر 13 اپریل کو صبح 11 بجے ایوارڈ دینے کی تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے۔ 

ای پیپر-دی نیشن