آئین پر عملدرآمد کرکے ہی پاکستان کومضبوط کیا جا سکتا ہے: اختر ڈار
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف نظریاتی کے چیئر مین اختر اقبال ڈار نے کہا کہ آئین پر عملدرآمد کرکے ہی پاکستان کومضبوط کیا جا سکتا ہے حکومت کی طرف سے آئین پاکستان کی گولڈن جوبلی پر کنونشن کا انعقاد اور اسے دستور ڈے کے طور پر منانا مثبت پیشرفت ہے قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے ارشادات فرمودات پر عمل پیرا ہو کر ہم آئین پاکستان کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی ناکامیوں اور کامیابیوں سے سیکھتے ہوئے آگے بڑھ سکتے ہیں اختر ڈار نے کہاکہ پسند کے فیصلوں پر شادیانے بجانے اور مخالف فیصلے آنے پر اسے جوڈیشل کو قرار دینے جیسے رویوں کو بھی ختم کرنا ہوگا ا نہوں نے آئین پاکستان کو سکول کالج کے اردو انگلش اور مطالعہ پاکستان کے نصاب میں شامل کرنے کی قرار دا دکو خوش آئند قرار دیتے کہا کہ آئین پاکستان کے تعلیمی نصاب میں شامل ہونے سے ملک مستحکم آزاد مضبوط ریاست بننے کے ساتھ ساتھ تمام اہل وطن بچوں کو اپنے اپنے حقوق و فرائض کی آگاہی حاصل ہوگی ۔