• news

دو صوبوں میں انتخابات ملک و قوم کیساتھ مذاق ہوگا:ضیاءالدین انصاری

لاہور (خصوصی نامہ نگار ) امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاءالدین انصاری ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ دو صوبوں میں انتخابات ملک و قوم کیساتھ مذاق کے مترادف ہوگا۔ ایک دن میں انتخابات ملک و قوم کے سیاسی اور معاشی بحرانوں کا حل ہوسکتے ہیں۔ملک کی تمام سیاسی پارٹیوں کو چاہیے کہ ملک و قوم کے مفاد کیلئے ایک ہی دن کے لیے متفقہ فیصلہ کریں اور مذکرات کے ذریعے سیاسی بحران کا حل نکالیں ۔ ملک میں جاری سیاسی، معاشی اور آئینی بحران ملک و قوم کی سلامتی اور استحکام کیلئے خطرناک ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی فاروق گنج کی افطارڈنرتقریب کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ملک منیر اعوان، ڈاکٹر محمود اختر رانا اور محمد سلیم شیخ سمیت بڑی تعداد میں اہل علاقہ نے شرکت۔ ضیاءالدین انصاری ایڈوکیٹ نے مزید کہا کہ دیانتدارسیاسی قیادت کے برسراقتدار آنے تک ملک کا غریب مفت راشن کیلئے مرتا رہیگا۔

ای پیپر-دی نیشن