لاہور کل بھی مسلم لیگ ن کا قلعہ تھا اور آج بھی ہے:خواجہ عمران نذیر
لاہور (نےوز رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ لاہور کل بھی مسلم لیگ ن کا قلعہ تھا اور آج بھی مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے،اس وقت پاکستان میں صرف ایک ہی لیڈر ہے جس کا نام میاں نواز شریف ہے، گرفتاری سے بچکر بیڈ کے نیچے یا لیٹرینوں میں چھپنے والے فتنہ خان جیسے بھگوڑے اور بزدل لیڈر نہیں گیدڑ ہوتے ہیں۔وہ گذشتہ روز اپنے انتخابہ حلقہ پی پی 153میں یوتھ کے لئے لگائے گئے ممبر شپ کیمپ میں شرکاء سے خطاب کررہے تھے، پاکستان مسلم لیگ ن لاہوریوتھ ونگ کا کارکنوں کی ممبر سازی کا سلسلہ جاری ہے،گزشتہ روز لاہور کے صوبائی حلقہ 153میں لیگی رہنما رجسٹریشن کیمپ آئے،لاہور کے جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر،حنا پرویز بٹ،فیصل کھوکھر ، کنول لیاقت سمیت دیگر رہنماو¿ں پر کارکنوں نے گل پاشی کی اورپرتپاک استقبال کیا۔