سنی اتحاد کونسل 21رمضان یوم حضرت علیؓ منائے گی
لاہور(خصوصی نامہ نگار )سنی اتحاد کونسل پاکستان کے مرکزی میڈیا سیکریڑی ارشد مصطفائی نے اعلان کیا ہے کہ سنی اتحاد کونسل بدھ 21رمضان المبارک کو یوم حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ منائے گی۔اس موقع پہ تمام چھوٹے بڑے شہروں میں سنی اتحاد کونسل کے زیر اہتمام خلیفہ چہارم حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ شیر خدا کی یاد میں کانفرنسیں جلسے اور اجتماعات منعقد کیے جائیں گے۔لاہور میں حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کی یاد میں جلسوں سے صاحبزادہ حامد رضا۔سید جواد الحسن کاظمی۔صاحبزادہ حسن رضا۔ڈاکٹر مفتی کریم خان۔مولنا مفتی اکبر نقشبندی اور دیگر خطاب کریں گے۔