• news

”سپریم کورٹ کا فیصلہ حق سچ کی فتح ‘ آئین و قانون کی بالادستی ہے “


شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے رہنماﺅں الحاج ملک محمد اسلم بلوچ، چودھری علی اصغر منڈا، کنور عمران سعید ، چودھری طیاب راشد سندھو ، میاں منور اقبال ،میاں علی بشیر ،میاں افضال حیدر، ڈاکٹر اسلم خان شیروانی، چودھری عمر مشتاق ورک ،رانا زاہد محمود خاں ، حاجی ملک محمداقبال ، عدنان اسلم ، راشد منیر ایڈووکیٹ، چودھری انیس ریاست ورک ، خرم ریاض کاہلوں ،چودھر ی اشفاق احمد ورک ، عبدالمناف خان ،چودھری کامران ذوالفقار ورک نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ حق سچ کی فتح کے ساتھ ساتھ آئین و قانون کی بالادستی ہے حکومت سپریم کورٹ کے ہر فیصلے کی پابند ہے ان خیالات کا اظہارانہوںنے” نوائے وقت “سے گفتگو کے دوران کیا۔

ای پیپر-دی نیشن