کمپریسر لگانے والوں کیخلاف محکمہ کی ٹیمیں سرگرم عمل ہے :احسان اللہ بھٹی
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) جنرل منیجر سوئی گیس شیخوپورہ ریجن احسان اللہ بھٹی نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر گھریلو صارفین کو سحری اور افطاری میں گیس مکمل پریشر کے ساتھ مہیا کی جا رہی ہے جبکہ گیس چوروں اور کمپریسر لگانے والوں کیخلاف بھی محکمہ کی ٹیمیں سرگرم عمل ہے ان خیالات کا اظہار انہوںنے شہریوں اور تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے کیا اس مو قع پر انچار ج کمرشل ،یوسف ذاکر ،کاشف صدیق ،عمر اقبال بھی موجود تھے احسان اللہ بھٹی نے بتایا کہ جن علاقوں میں پریشر کی کمی کی شکایات مل رہی ہے وہاں محکمے کی ٹیمیں فوری کارروائی کرکے گیس کے پریشر کو صحیح کر رہی ہے انہوں نے بتایا کہ گیس چور مافیا کیخلاف مقدمات کے اندراج کے ساتھ ساتھ ان کو لاکھوں روپے جرمانے کے بل بھی لیے جا رہے ہیں ۔