حکومت کےخلاف سازشیں کرنےوالے ہوش کے ناخن لیں:نواز ہاشمی
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) لائرز ونگ کے ضلعی صدر نواز ہاشمی ایڈووکیٹ نے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ میں کوئی ایسی شرط تسلیم نہیں کی جائے گی جس سے عوام کی مالی مشکلات میںاضافہ ہو حکومت مخالف پراپیگنڈا کرنے والے بے پر کی اڑا رہے ہیں حکومت کی ٹانگیں کھینچنے اور سازشیں کرنے والے ہوش کے ناخن لیں ، اپنے ایک بیان میں نواز ہاشمی ایڈووکیٹ نے کہا کہ اتحادی حکومت نے نہایت مشکل وقت میںاقتدار سنبھالا اور ملک کو درپیش مالی مشکلات اور معاشی مسائل کے اذالہ کیلئے بھرپور اقدامات اٹھائے جن کے باعث ملکی معاشی حالات بدستور بہتر ہورہے ہیںجو سیاسی مخالفین کو برداشت نہیں ہورہے۔