نارنگ: حکومتی ناقص حکمت عملی کے باعث بہت سے مستحقےن کو فری آٹا نہ مل سکا
نارنگ منڈی(نمائندہ نوائے وقت) حکومت کی ناقص حکمت عملی کے باعث بہت سے غریب,نادار اور حقداروں کو فری آٹا نہ مل سکا جن خاندانوں کے پاس دو وقت کی روٹی کھانے کے پیسے نہیں ہیں وہ فری آٹا سکیم کیلئے نااہل قرار دئیے گئے ہیں جبکہ بہت سے خاندانوں کو آٹا دئیے گے بغیر ہی کہہ دیاگیاہے کہ آپ آٹا لے چکے ہیں شہری تذبذب کا شکار ہیں پنجاب حکومت نے 60 ارب روپے مالیت کی خطیر رقم خرچ کر کے 60 ہزار سے کم انکم والے خاندانوں کو 30 کلومفت آٹافراہم کرنے کا اعلان کیاتھا لیکن اوسطاً 20 ہزار روپے ماہانہ کمانے والے خاندانوں کو بھی نااہل کردیاگیا ہے جس سے عام شہریوں کو مفت آٹے کے حصول کیلئے شدید پریشانی کا سامناکرناپڑرہاہے جبکہ شہری حلقوں کی جانب سے پنجاب حکومت پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔