• news

قانون سب کیلئے برابر ہو کا نعرہ پی ٹی آئی نے لگایا: چوہدری سعےد


شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے سینئر رہنما سابق رکن قومی اسمبلی و امیدوار این اے 115چوہدری محمد سعید ورک نے کہا کہ امپورٹڈ حکمرانوں کے من پسند فیصلے نہ دیئے جائیں تو یہ آئین کے خلاف ریاستی طاقت کو بروئے کار لاتے ہیں جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے پی ٹی آئی شروع دن سے آئین، قانون اور عدلیہ کا احترام کرتی آرہی ہے اور قانون سب کیلئے برابر ہو کا نعرہ ہمیشہ پی ٹی آئی نے لگایا ہے،عدلیہ نے آئین و قانون کی بحالی کیلئے مضبوط فیصلہ دیا ہے عدلیہ کے جراتمندانہ فیصلے کے نتیجے میں پاکستان انارکی سے بچ گیا ہے اب عوام کے حقوق بحال ہوں گے اور انہیں اپنا فیصلہ کرنے کا اختیار ملے گا پی ڈی ایم نے اب بھی اگر رکاوٹیں ڈالیں تو ان کا انجام عبرتناک ہو گا۔ 

ای پیپر-دی نیشن