• news

ن لیگ ملک کو دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی:عفت نعیم 


شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) منیارٹی ونگ کی صوبائی رہنما مس عفت نعیم نے کہا کہ موجودہ مہنگائی اور معاشی تباہی کی ذمہ داری عمران خان اور ان کی معاشی ٹیم پر ہوتی ہے چار برسوں میں قرضوں میں 78 فیصد اضافے کے باوجود عمران خان ترقی کی ایک اینٹ نہیں دیکھا سکتے، ن لیگ ملک کو دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی،پی ٹی آئی والے معیشت کے بارے میں غلط پراپیگنڈا کر رہے ہیں لیکن عوام پی ٹی آئی دور میں کی جانے والی معاشی تباہی نہیں بھولی کیونکہ ملک کو دیوالیہ ہونے کے قریب تحریک انصاف نے پہنچایا۔

ای پیپر-دی نیشن