ہماری تنزلی ‘ پریشانیوں کی وجہ صرف سودی نظام ہے:سلطان سرور گولڈن
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)سیاسی وسماجی رہنما وسابق یوسی چیئرمین چودھری سلطان سرور گولڈن نے کہاہے کہ حکومتی عیاشیوں اور نا کام معاشی پالیسوں کے نتیجے میں ملک میں مہنگائی کا پچاس سالہ کارڈ ٹوٹ گیا ہے پاکستان آئی ایم ایف کا پانچواں ملک ہے جس کا ہر شہری اڑھائی لاکھ روپے تک کا مقروض ہے جبکہ دوسری طرف ہماری تنزلی اور پریشانیوں کی بنیادی وجہ صرف اورصرف سودی نظام ہے ایوان بالا میں سود کے متعلق متفقہ طور پر قرارداد کی منظوری اور اپیلوں کی واپسی کی ڈرامے بازیاں کی جارہی ہیں۔ تو تو دوسری طرف شرح سود میں 21 فیصد تک اضافہ کرکے حکومت نے اپنے دوہرے معیار کو ثابت کردیا ہے ۔