• news

حکومت انتقامی کارروائیوں پر یقین نہیں رکھتی : لےاقت علی


شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ (ن) کے رہنما میاں لیاقت علی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر اندرون ملک اپنے گماشتوں کے ذریعے پاکستان کوخارجی اورسفارتی سطح پر نقصان پہنچانا چاہتے ہیں پوری قوم قومی وحدت برقراررکھتے ہوئے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں ملک کےلئے دعاکریں اور آپس کی ریشہ دوانیوں سے بچیں یہ صلہ رحمی کامہینہ ہے اور قومی وحدت پاکستان کی ترقی کی کلید ہے ، اپنے ایک بیان میں میاں لیاقت علی نے کہا کہ نیب اور اینٹی کرپشن کے محکموں کو گذشتہ دور میں سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کیا گیا موجودہ حکومت سیاسی انتقامی کاروائیوں پر یقین نہیں رکھتی ہم آئین و قانون کی بالادستی و حکمرانی کے متمنی ہیں اور اس کی خاطر ہر ممکن کردار ادا کیاجارہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن