• news

سیلز ٹیکس کی شرح زیادہ سے زیادہ 5فیصد پر لائی جائے،حسن علی قادری

لاہور(کامرس رپورٹر )پروفیشنل ریسرچ فورم کے چیئرمین سید حسن علی قادری نے کہا ہے حکومت سیلز ٹیکس کا ریٹ18فیصد کر کے اپنے مقاصد اور ٹیکس آمدن کے اہداف کو حاصل نہیں کر سکتی ،تجویز ہے کہ ڈیٹا بیس ہسٹری پر پروفیشنل ماہرین کی خدمات لی جائیں ،سیلز ٹیکس کو زیادہ سے زیادہ 5فیصد کر کے بہترین نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں جس کا عملی ثبوت پنجاب ریو نیو اتھارٹی کی کارکردگی ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آج تک ایف بی آر کی مشینری پورے ملک سے سیلز ٹیکس کی مد میں اہداف پورے نہیں کر سکی پھر 18فیصد کے ساتھ کس طرح کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔تجویز ہے کہ زمینی حقائق کو پیش نظر رکھا جائے اورسیلز ٹیکس کی شرح کو زیادہ سے زیادہ 5فیصد پر لایا جائے جس سے حکومت ٹیکس آمدنی کے اہداف کو آسانی سے حاصل کر سکے گی اور اس سے خوف و ہراس پھیلانے کی بھی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔ پنجاب ریو نیو اتھارٹی نے ٹیکسز کی شرح اور تعداد کم کر کے ایف بی آر سمیت دیگر صوبوں کی اتھارٹیز کے لئے ایک مثال قائم کی ہے ،دعویٰ ہے آج بھی سیلز ٹیکس کی شرح کو 5فیصد پر لایا جائے تو موجودہ ہدف سے پانچ گنا زیادہ ٹیکس آمدنی اکٹھی ہو سکتی ہے ،ان پٹ ختم کر کے پانچ فیصد سے زیادہ کرپشن کو بھی ختم کیا جا سکتاہے۔

ای پیپر-دی نیشن