دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
لاہور(کامرس رپورٹر )تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہا ئوکی صورتحال حسب ذیل رہی۔ دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پرآمد 18 ہزارکیوسک اور اخرج 10 ہزارکیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پر آمد16 ہزار کیوسک اور اخراج 16ہزارکیوسک، خیرآباد پل آمد 26ہزارکیوسک، اخراج 26 ہزار کیوسک،جہلم میںمنگلاکے مقام پر آمد 22 ہزار کیوسک اور اخراج 10 ہزارکیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پرآمد 10 ہزار400 کیوسک اور اخراج 3 ہزار کیوسک رہا۔ جناح بیراج آمد 31 ہزار600 کیوسک اور اخراج26ہزار600 کیوسک،چشمہ 25 ہزار 700کیوسک اوراخراج 28 ہزارکیوسک، تونسہ آمد 28 ہزار 600 کیوسک اور اخراج28 ہزار 600کیوسک،گدو آمد 35 ہزار200 کیوسک اور اخراج 35 ہزار200 کیوسک، سکھر آمد 34ہزار400 کیوسک اور اخراج 6 ہزار 500کیوسک، کوٹری آمد 8 ہزار 900کیوسک اور اخراج صفرکیوسک،تریموں آمد 2 ہزار 400کیوسک اور اخراج صفرکیوسک، پنجند آمد9 ہزار 400کیوسک، اور اخراج5 ہزار100کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔