• news

وزیر اعظم نااہلی کی صورتحال پیدا ہوئی تو ہم بھی تیار ہیں، رانا ثنا


اسلام آباد (نیٹ نیوز) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے پارلیمنٹ نے فل کورٹ کی بات کی تو چیف جسٹس سے استدعا ہو گی غور کریں، وزیر اعظم کی نااہلی کی صورتحال پیدا ہوئی تو ہم بھی پوری طرح تیار ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا جو بھی نتائج ہوں، ہم پارلیمنٹ کے ساتھ کھڑے ہوں گے، آئین مدت سے آگے جانے کی اجازت دے گا تو جائیں گے، آئین میں گنجائش نہ ہوئی تو الیکشن کسی صورت آگے نہیں جائیں گے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا تین، دو، تین چار کا مسئلہ عمران کے رویئے کی وجہ سے پیدا ہوا، عمران خود کو سیاست دان کے طور پر متعارف کرائیں اور سیاست دانوں کےساتھ بیٹھیں۔
 رانا ثنا

ای پیپر-دی نیشن