• news

بلاول سے سعودی ، ایرانی سفیروں ، کینیڈین ہائی کمشنر کی ملاقاتیں ، باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال 

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار+ نوائے وقت رپورٹ) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی۔ دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ سعودی عرب اور ایران کے سفارتی تعلقات کی بحالی خطے کے امن کے لئے اہم ہے۔ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے سعودی قیادت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیر خارجہ نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دینے پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ ادھر وزیر خارجہ سے ایرانی سفیر نے الوداعی ملاقات کی۔ دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔ وزیر خارجہ نے پاک ایران تعلقات سے متعلق سید محمد علی حسینی کی خدمات کو سراہا۔ بلاول بھٹو زرداری سے کینیڈا کے ہائی کمشنر لیز لی سکینلون نے ملاقات کی۔ پاک کینیڈا دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کینیڈا کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ بلاول بھٹو نے پاک کینیڈا تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔

ای پیپر-دی نیشن