چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کل جوڈیشل کمشن کا اجلاس طلب کر لیا
اسلام آباد (این این آئی) چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال نے کل جوڈیشل کمشن کا اجلاس طلب کر لیا۔ اجلاس میں جسٹس مسرت ہلالی کو پشاورہائیکورٹ کی چیف جسٹس بنانے پر غور ہو گا۔ جسٹس مسرت ہلالی اس وقت قائم مقام چیف جسٹس کی ذمہ داری ادا کر رہی ہیں۔ جسٹس مسرت ہلالی کو پشاور ہائی کورٹ بار کی نائب صدر، سیکرٹری، خیبرپختونخوا کی پہلی خاتون ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل، پہلی صوبائی محتسب کے عہدوں پر فائز رہنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔
جوڈیشل کمشن