ہائیکورٹ نے عمران کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی درخواست چیف جسٹس کو بھجوا دی
لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار حسین نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو پارٹی چیئرمین کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دی ہے۔ دوران سماعت عدالت کو بتایا گیا کہ اسی نوعیت کی درخواست دوسری عدالت بھی زیر سماعت ہے اور جسٹس عابد حسین چٹھہ اسی نوعیت کی درخواست پر سماعت کر رہے ہیں۔ عدالت نے درخواست چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دی اور سفارش کی کہ اس درخواست کو اْسی بنچ کے روبرو سماعت کیلئے پیش کیا جائے جو اسی نوعیت کے معاملے پر سماعت کر رہا ہے۔