فرح کی نیب نوٹسز کے خلاف درخواست پر جواب طلب
لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح خان کی نیب نوٹسسز کے خلاف درخواست پر نیب سے تفصیلی جواب طلب کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے درخواست پر سماعت کی، جس میں فرح خان نے نیب کے نوٹسز کو چلینج کیا گیا۔ عدالت نے ہدایت کی کہ درخواست گزار فرح خان کے خلاف زیر التوا انکوئریز کی تفصیلات سے آگاہ کیا جائے اور یہ بھی بتایا جائے کہ کن بنیادوں پر درخواست گزار کے خلاف چھان بین کی جا رہی ہے۔ دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق نے عدالت کو بتایا کہ نیب نے 2019ء میں ہاؤسنگ سوسائٹی کی انکوائری بند کر دی تھی لیکن انکوائری کو بدنیتی کی بنیاد پر دوبارہ کھول دیا گیا۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 22 مئی تک ملتوی کر دی۔