• news

گیس بحران: حب کی سینکڑوں صنعتیں بند ہونے کا خدشہ

کراچی (کامرس رپورٹر) لسبیلہ ایوان صنعت و تجارت کے صدر اسماعیل ستار نے گیس کی شدید عدم دستیابی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ حب کی بہت سار ی صنعتیں جزوی یا مکمل بند ہو چکی ہیں اور گیس نہ ہونے کی وجہ مزید صنعتیں بھی بند ہو سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان، پاکستان کا پسماندہ ترین صوبہ ہے اور اس کا واحد منظم علاقہ حب میں واقع ہے۔ یہاں کی صنعتیں حکام کی فوری توجہ اور مدد چاہتی ہیں تاکہ گیس کی مناسب سپلائی پریشر مناسب مقدار میں دستیاب ہو سکے اور صنعتوں کا پہیہ رواں دواں ہو۔ اسماعیل ستار نے وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ بلوچستان سے اپیل کی صنعتوں کی مدد کیلئے آگے آئیں اور حب کی صنعتی شعبے کو مکمل تباہی سے بچائیں۔

ای پیپر-دی نیشن