• news

روس سے سستے تیل کی درآمد اسی مہینے شروع ہو جائے گی: مصدق ملک

اسلام آباد (این این آئی) وزیر مملکت پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ روس سے سستے تیل کی درآمد اسی مہینے شروع ہو جائے گی۔ روس سے ملکی ضرورت کا 33 فیصد خام تیل منگوایا جائے گا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  روس سے سستا تیل خریدنے کیلئے حتمی بات چیت ہو رہی ہے۔ پاکستان روس سے تیل درآمد کیلئے پہلا آرڈر اسی مہینے دے گا۔ روس سے کارگو پاکستان پہنچنے میں26  سے27 دن لگتے ہیں۔ مصدق ملک نے کہا روس سے تیل خریداری پر امریکا اور یورپ سمیت کسی کو اعتراض نہیں، پہلا کارگو آنے سے معلوم ہو گا ہماری ریفائنریز کتنا خام تیل صاف کر سکتی ہیں تاہم عالمی مارکیٹ سے سستا تیل خریدیں گے تو پاکستان کے عوام کو ہی فائدہ ہو گا۔

ای پیپر-دی نیشن