جیلوں میں مردم شماری: وارڈر‘ قیدی‘ حوالاتی‘ سویپر کا ڈیٹا اکٹھا
لاہور (خبرنگار) پنجاب کی جیلوں میں مردم شماری کا آغاز کردیا گیا۔ مردم شماری کیمپ جیل لاہور سے شروع کی گئی۔ ذرائع کے مطابق جیل وارڈر سے لے کر قیدی، حوالاتی اور سویپر تک کا ڈیٹا اکٹھا کیا گیا۔ جیلوں میں عرصہ دراز سے بند قیدیوں کے شناختی کارڈ نمبر کمپیوٹر میں فیڈ کیے گئے۔ آئی جی جیل خانہ فاروق نذیر سے بھی معلومات لی گئیں۔ جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کی 44جیلوں میں بند قیدیوں کو ترتیب سے چیک کیا جارہا ہے۔ مردم شماری کرنے والی ٹیموں کو مکمل سکیورٹی فراہم کی جارہی ہے۔ آئندہ چند دنوں میں مردم شماری مکمل کرلی جائے گی۔