نوشہرو فیروز میں ڈاکوئوں کی پولیس پرفائرنگ، 2 ڈاکو ہلاک
نوشہرو فیروز (اے پی پی) نوشہروفیروز کے علاقے بھریا روڈ میں ڈاکوئوں نے پولیس پر فائرنگ کردی پولیس کی طرف سے جوابی فائرنگ سے 2ڈاکو ہلاک ہوگئے،پولیس مقابلہ گاں عثمان گاہیچو کے قریب پیش آیا ہے۔ اطلاع ہے کہ گشت کے دوران ڈاکوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی جس کے بعد جوابی فائرنگ میں ڈاکو مارے گئے، ہلاک ہونے والے ڈاکوں سے اسلحہ برآمد کرلیا گیاہے، تاحال شناخت نہیں ہوسکی، ہلاک ڈاکوں کی نعشوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے، ڈی ایس پی بھریا لونگ شر نے بتایا کہ مزید تفتیش جاری ہے تاکہ ہلاک ہونے والے ڈاکوئوں کی شناخت ہوسکے۔