فیصل آباد میں اوباش کی گن پوائنٹ پر لڑکی سے زیادتی
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) اوباش نے جواں سال سے زیادتی کر ڈالی۔ تفصیل کے مطابق تھانہ منصور آباد کے علاقہ روضہ پارک کی رہائشی عاصمہ بی بی کی بیٹی گھر میں اکیلی تھی کہ مسلح ملزم گھر میں گھس گیا اور دھمکا کر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا دیا اور فرار ہو گیا۔ منصور آباد پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔