عثمان بزدار کیخلاف 10انکوائریز جاری ،رپورٹ ہائیکورٹ میں جمع
لاہور ( این این آئی )اینٹی کرپشن پنجاب میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف مجموعی طور پر 10انکوائریز جاری ہیں جس کی رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروا دی گئی ۔ عثمان بزدار نے انکوائریز کی تفصیلات حاصل کرنے کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی تھی ۔ عدالتی حکم پر ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب نے رپورٹ جمع کرائی ۔رپورٹ کے مطابق عثمان بزدار کے خلاف ڈی جی خان ڈویژن میں 10انکوائریز جاری ہیں،عثمان بزدار کے خلاف ڈی جی ڈویژن کے علاہ کہیں کوئی انکوائری نہیں ہے ۔ اینٹی کرپشن کی جانب سے عثمان بزدار کی درخواست خارج کرنے کی استدعا کر دی گئی ۔