پاکستان ٹیم ایشین ریسلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کریگی
لاہور(سپورٹس رپورٹر)چار رکنی پاکستانی ریسلنگ دستہ ایشین ریسلنگ چیمپئن شپ میں شرکت میں شرکت کرے گا۔یہ چیمپئن شپ قزاخستان کے دارالحکومت آستانہ میں کھیلی جا رہی ہے۔ پاکستانی ٹیم تین پہلوان اور ایک کوچ پر مشتمل ہوگی۔ پہلوانوں میں یوتھ اولمپکس کے کانسی کا تمغہ جیتنے والے عنایت اللہ (70 کلوگرام)، محمد بلال (57 کلوگرام) اور نئے آنے والے نعمان ذکا (86 کلوگرام) ہیں۔ کوچنگ کے فرائض غلام فرید انجام دیں گے۔ یہ ایونٹ اس لحاظ سے بہت اہم ہے کیونکہ اس سے پاکستان ستمبر میں سربیا میں ہونے والی ورلڈ ریسلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کا اہل ہو جائیگا۔ یہ عالمی ایونٹ 2024 پیرس اولمپکس کوالیفائر کے طور پر بھی کام کریگا۔