حضرت علیؓ کا یوم شہادت عقیدت و احترام سے منایا گیا‘ تعزیہ کے جلوس نکالے گئے
لاہور (خصوصی نامہ نگار) خلیفہ چہارم، امیرالمومنین حضرت علی رضی اللہ عنہ کا یوم شہادت انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ یوم شہادت کی مناسبت سے تعزیہ کے جلوس برآمد ہوئے، مجالس، سیمینار اور تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ جن میں حضرت علی کرم اللہ وحہہ الکریم کی حیات مبارکہ پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔ مساجد اور امام بارگاہوں میں بھی یوم شہادت کی مناسبت سے خصوصی تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔ لاہور میں مبارک حویلی سے نکلنے والا جلوس مقرر راستوں سے ہوتا ہوا کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہو گیا۔