• news

فیروزوالا : زکوٰةکی تقسیم کے دوران دھکم پیل ،3 ماہ کی بچی پاو¿ں تلے کچل دی گئی 


شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) فیروزوالہ کے علاقہ رچنا ٹاﺅن میں زکٰوة کی رقم کی تقسیم کے دوران خواتین کی بھگڈر سے 3 ماہ کی بچی زمین پر گر گئی اور رش زیادہ ہونے کی وجہ سے بچی کچلے جانے سے جاں بحق ہوگئی۔ بتایا گیا ہے کہ رچنا ٹاﺅن میں شبیر نامی شخص غرباءمیں زکٰوة کی رقم تقسیم کررہا تھا کہ خواتین کا بہت زیادہ رش ہوگیا۔ ا س دوران دھکم سے نامعلوم خاتون کی تین ماہ کی بچی زمین پر گر گئی اور پاﺅں تلے کچلے جانے سے جاں بحق ہوگئی۔ عینی شاہدین کے مطابق خاتون گھر سے بلا اجازت پیسے لینے آئی تھی۔
بچی/ کچلی

ای پیپر-دی نیشن