امریکہ عمران کی خاطر پاکستان کو کمزور کر رہا ہے: خواجہ آصف
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیردفاع خواجہ آصف نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت سپریم کورٹ میں وہ ہو رہا ہے جو قومی اسمبلی میں ہوتا ہے۔ وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں حکومتی ردعمل پر بات ہوئی۔ سپریم کورٹ میں جو ہو رہا ہے‘ وہ خطرے کی گھنٹی۔ یہ عدالت اور پاکستان کیلئے نیک شگون نہیں۔ وزرائے اعظم کو نااہل کرنا اور پھانسی دینا عدلیہ کا ریکارڈ ہے۔ ایک قانون جو حتمی شکل میں نہیں آیا‘ وہ چیلنج کیسے کر سکتے ہیں۔ سپریم کورٹ کے فیصلے پر ان کے اپنے ساتھی ججز نے سوال اٹھا دیا تھا۔ امریکہ پہلے اپنا گھر درست کرے‘ بعد میں ہمارا سوچے۔ امریکہ کو فلسطینی اور کشمیری نظر نہیں آتے۔ امریکی عمران کی خاطر پاکستان کو کمزور کر رہے ہیں۔