• news

امریکی قومی سلامتی کے مشیر کا  سعودی ولی عہد سے ٹیلی فونک رابطہ


واشنگٹن (نیٹ نیوز) امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے فون پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے رابطہ کر کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماو¿ں نے ایران، سعودی عرب تعلقات کی بحالی، یمن جنگ کے خاتمے کے اقدامات اور خطے میں کشیدگی میں کمی کے رجحانات پر تبادلہ خیال کیا۔ سعودی ولی عہد سے امریکی سینیٹر لنزے گراہم نے بھی ملاقات کی۔ دونوں رہنماو¿ں نے دوطرفہ تعلقات، مشترکہ مفادات اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔
رابطہ

ای پیپر-دی نیشن