ڈالر 2 روپے سستا‘ سونے کی قیمت 300 روپے تولہ گر گئی
کراچی (کامرس رپورٹر) انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ رک گیا اور ڈالر کی قدر میں کمی واقع ہوئی ہے۔ انٹربینک میں گزشتہ روز کاروبارکے اختتام پر ڈالر سستا ہونے کے بعد انٹربینک میں ڈالر 286 روپے کا ہوگیا ہے۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 2 روپیہ کم ہوکر 293 روپے ہے۔ ادھر آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ملک میں سونے کا بھاو¿ 300 روپے فی تولہ سستا ہوا ہے، ملک میں فی تولہ سونا 2 لاکھ 18 ہزار روپے کا ہو گیا ہے۔ ملک میں 10 گرام سونا بھی 275 روپے سستا ہو کر ایک لاکھ 86 ہزار 900 روپے ہو گیا ہے۔ بین الاقوامی بازار میں سونا 8 ڈالر فی اونس مہنگا ہو کر 2009 ڈالر پر ہے۔
ڈالر سونا