ریلوے لاہور ڈویژن :تقسیم حسن کارکردگی سر ٹیفکیٹ کے حوالے سے تقریب
لاہور(سٹاف رپورٹر)ریلوے لاہور ڈویژن کی شاپس کی نیلام عام کے عمل کو صاف شفاف بنانے اور شاپس کے جاری نیلام عام کے عمل کے پہلے 3 ہفتوں کے دوران 100 ملین سے زائد ریونیو حاصل کرکے سرکاری خزانے میں جمع کروانے پر ڈپٹی ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے عمران مشال سمیت ڈپٹی ڈائریکٹر پراپرٹی اینڈ لینڈ توصیف ظفر اور انسپکٹر آف ورکس لینڈ ظفر جنجوعہ کو تعریفی سر ٹیفکیٹ دیئے گئے۔ تقسیم حسن کارکردگی سر ٹیفکیٹ تقریب میں ڈویژنل و اسسٹنٹ افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈی ایس ریلوے کا اپنے خطاب کے دوران کہنا تھا کہ ریلوے کی ترقی اور خوشحالی کیلئے سب کو مل کر محنت کرنا ہوگی ۔