کرپٹ ٹولے نے پاکستانی عوام سے سکھ چین ، خوشیاں بھی چھین لیں:شیخ امتیاز محمود
لاہور(نیوز رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف ڈسٹرکٹ لاہور کے صدر شیخ امتیاز محمود جنرل سیکرٹری زبیر نیازی اور سیکرٹری اطلاعات اویس یونس نے کارکنان کے اعزاز میں زمان پارک میں دی گئی افطار پارٹی سے کہا ہے کہ موجودہ تاریخ کے کرپٹ ترین ٹولے نے پاکستانی عوام سے سکھ چین اور خوشیاں بھی چھین لی ہیں۔ ایک سال قبل ہماری حکومت میں قوم وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں خوشحالی کی زندگی گزار رہی تھے اور ملک بڑی تیزی سے ترقی کی منزلیں طے کر رہا تھا لیکن اس ایک سال میں پی ڈی ایم کے لٹیروں نے اتنی مہنگائی کی کہ غریب آدمی سے جینے کا حق ہی چھین لیا ہے۔