امت کو غلبہ اسلام کیلئے آج بھی حضرت علیؓ کی جرأت و بہادری درکار ہے: غلام شبیر قادری
لاہور (خصوصی نامہ نگار)مجاہد ملت مولانا محمد عبدالستار خان نیازی ٹرسٹ کے مرکزی صدر جمعیت علمائے پاکستان کے سینئر رہنما میاں غلام شبیر قادری نے جامع مسجد گلزار مدینہ ٹاؤن شپ میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا امت کو غلبہ اسلام کیلئے آج بھی حضرت علیؓ کی جرأت و بہادری درکار ہے جو دشمن کی صفوں کو الٹ کر رکھ دے اور شریعت مصطفیؐ کو غالب کر دے۔ حضرت علیؓ کی بہادری تمام اہل اسلام میں مسلم تھی اور آپؓ کی شجاعت کے ڈھنکے عرب و عجم میں بچتے تھے۔ آپؓ جس جس معرکے میں شریک ہوئے اپنی بہادری و شجاعت کا شاندار مظاہرہ کیا۔