• news

عمران خان کیخلاف مقدمات سیاسی نہیں حقیقت پر مبنی ہیں:سیف الملوک کھوکھر

لاہور(نیوز رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر ملک سیف الملوک کھوکھر جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر ایڈیشنل سیکرٹری عامر خان اور چوہدری شہباز سمیت دیگر نے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف مقدمات سیاسی نہیں حقیقت پر مبنی ہیں۔انہیں یادہونا چاہیے جب انہوں نے میاں نواز شریف اور ان کی بیٹی کو گرفتار کیا تھا،یہ مکافات عمل ہے۔ نام نہاد لیڈر عمران خان اب کیوں خوف زدہ ہے؟۔عدالتوں کا سامان کرے اور پیش ہو۔ کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اداروں کو دن رات دھمکیاں دینے والا عمران خان ایک مرتبہ پھر 2 صوبوں میں الیکشنوں کا اعلان ہونے کے بعد ترلے اور منتوں پر آگیا ہے کہ مجھ سے ملاقات کرلیں ایک سال تک یہ شخص اداروں کے خلاف منفی مہم چلارہا ہے اور اب پھر چاہتا ہے کہ اس کو لاڈلہ بنا لیا جائے اگر اس شخص میں تھوڑی سی ہمت اور تھوڑی سی بھی جرأت ہے تو میڈیا کے زریعے ہی قوم کوبتا د ے کہ آخر 2018 میں اس کی حکومت کس نے بنوائی تھی ، اپنی حکومت کے خاتمے کا ذمے دار امریکہ کو ٹھہرانے والا فتنہ خان اب اسی امریکہ کے تلوے چاٹ رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن