• news

خالی آسامیوں میں بتدریج اضافہ،کارکردگی تنخواہ روکنے کیخلاف ورکرفیڈریشن کا احتجاج

لاہور (نیوز رپورٹر) محکمہ بجلی کے کارکنوں کے کام پر 3 گنا زیادہ کام کرنے کے پیش نظر اور ان کے آئے دن المناک حادثات روکنے اور 6 سال سے بتدریج خالی آسامیوں میں اضافہ ہونے اور دن بدن سینئر ملازمین کے ریٹائر ہونے کے باوجود آفیسران کی طرح کارکن بھرتی نہ کرنے اور انہیں عیدالفطرکے موقع پر دن رات کام کرنے کے باوجود ایک ماہ کارکردگی تنخواہ کی ادائیگی روکنے کے خلاف لیسکو ہیڈکوارٹر کے سامنے آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کے زیراہتمام مظاہرہ کیا۔ مظاہرین سے حاجی محمد یونس‘ اسامہ طارق‘ رانا عبدالشکور‘ مظفر متین‘ حسن منیر بھٹی‘ نوشیرخان‘ حاجی لیاقت علی‘ ملک زاہد‘ لیاقت علی گجر‘ رانا شہباز احمد‘ نوید عاشق‘ ڈوگر‘ امان اللہ خان‘ رانا شفیق و دیگر نمائندگان یونین نے بھی خطاب کیا۔ اجلاس میں ایک قرارداد کے ذریعے وزیراعظم پاکستان سے پرزور مطالبہ کیا گیا وہ پاکستان میں کمر توڑ مہنگائی‘ شدید غربت‘ بے پناہ بیروزگاری اور سماج میں امیر و غریب کے مابین بے پناہ فرق کو ختم کرنے کیلئے لائحہ عمل بنا کر جدوجہد کریں اور قوم کو غیرملکی قرضوں کے بھاری بوجھ سے جلد آزاد کرائیں۔

ای پیپر-دی نیشن