پاکستانی شہری سے فراڈ کرنیوالا ملزم وطن واپسی پر گرفتار‘24لاکھ روپے دیکر جان چھڑ الی
لاہور(نامہ نگار) دبئی میں مقیم ملزم عمران نے پاکستانی شہری ندیم سے کاروبار کیلئے 24 لاکھ روپے لیے اور رقم ہتھیا کر پاکستان آگیا۔دبئی میں مقیم متاثرہ پاکستانی شہری ندیم نے بھتیجے محمد مزمل کوملزم عمران کی پاکستان کی فلائٹ کی تفصیلات بتا دیں۔ ملزم عمران لاہور ائیرپورٹ پر پہنچا تو مزمل نے ریسکیو ون فائیو پر کال کر کے پولیس بلا لی اور فراڈ کے بارے میں بتایا۔پولیس نے ملزم کو حراست میں لیا تو جان چھڑانے کیلئے 24 لاکھ روپے رقم لوٹا دی ہے۔