• news

صوبائی وزیر ہاؤسنگ کا پی ایچ اے ہیڈکواٹر زکا دورہ،جاری منصوبوں پربریفنگ

لاہور(خبر نگار) صوبائی وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بیرسٹر سید اظفر علی نے پی ایچ اے ہیڈکواٹر کا دورہ کیا۔ ڈی جی پی ایچ اے محمد طاہر وٹو نے صوبائی وزیر کو محکمہ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بیرسٹر سید اظفر علی نے شہر میں جاری تمام پروجیکٹ کے حوالے سے بریفنگ لی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل سمیت پی ایچ اے کے تمام ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔ پی ایچ اے افسران سے میٹنگ کے بعد صوبائی وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بیرسٹر سید اظفر علی میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پی ایچ اے کا محکمہ شہر کی خوبصورتی کیساتھ عوامی توجہ کا مرکز ہے۔ پی ایچ اے کا انوائرمنٹ کیساتھ گہرہ تعلق ہے۔ وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی ہدایات پر  شہر لاہور کو حقیقی معنوں میں خوبصورت بنائیں گے۔بغیر کسی سیاسی مفادات کے صرف عوامی مفاد کیلئے کام کررہے ہیں۔ صوبائی وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بیرسٹر سید اظفر علی نے مزید کہا کہ پی ایچ اے اپنے وسائل کو بڑھانے کیلئے جامع حکمت عملی کیساتھ اقدامات کرے۔ ادارے میں کرپشن میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ شہر کی خوبصورتی اور عوامی تفریح کے حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن