13 لاکھ سے زائد آٹے کے ٹھیلے تقسیم کیے جا چکے: ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سرمدتیمور نے کہا کہ شیخوپورہ کے شہریوں میں مفت آٹے کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے اب تک 13لاکھ سے زائد آٹے کے ٹھیلے تقسیم کیے جا چکے ہیں مفت آٹا سکیم 25رمضان تک جا ری رہے گی علاوہ ازیں ضلع شیخوپورہ میں ذخیرہ اندوزوں اور چینی کے سٹاکسٹ کیخلاف بھی وسیع پیمانے پر آپریشن جاری ہے ضلع شیخوپورہ میں کروڑوں روپے مالیت کی ہزاروں چینی کی بوریاں پکڑی گئی ہے نمائندہ خصوصی نوائے وقت سلطان حمید راہی ،سیف الرحمن سیفی کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سرمد تیمور نے کہاکہ رمضان المبارک آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنیوالے دکانداروں ہوٹل مالکان کیخلاف پولیس کارروائی کریں گی ۔