قصور: لاپتہ ہونیوالی کمسن طالبہ والدین کے حوالے
قصور (نمائندہ نوائے وقت)پولیس تھانہ بی ڈویثرن نے لاپتہ ہونے والی کمسن طالبہ زیبا عمران کو تلاش کرکے والدین کے حوالے کردیا۔ گزشتہ روز نفیس کالونی قصور کے رہائشی عمران کی بیٹی صبح گھر سے سکول کیلئے نکلی اور لاپتہ ہوگئی۔ ورثاء نے پولیس تھانہ بی ڈویژن میں اطلاع دی جس پر ایس ایچ او وحید عارف نے ٹیمیں تشکیل دیں اے ایس آئی ضیا اللہ نے بچی کو ڈھونڈ کر ورثا کے حوالے کر دیا۔بچی کے والدین نے پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پولیس کی کاوشوں کو سراہا۔