• news

عوامی مشکلات کے ازالہ کیلئے پیپلز پارٹی کی جدوجہد مثالی ہے: خالق عزیز

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) پیپلز پارٹی کے ضلعی سینئر نائب صدر چوہدری خالق عزیز مت ورک نے کہا کہ ہم سیاست کو عوام کی خدمت کے ذریعے عبادت جانتے ہیں ،عوام کی مشکلات کو حل کرنے کی خاطر پیپلز پارٹی کی جدوجہد مثالی ہے پسماندہ اور غریب طبقات کے مسائل کو حل کرنا پارٹی قیادت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیںآئندہ بھی پارٹی عوام کی توقعات پر پورا اترے گی،اپنے ایک بیان میں چوہدری خالق عزیز مت ورک نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہر وقت الیکشن کیلئے تیار ہے پارٹی قیادت ٹکراؤ کی سیاست سے گریز کرتی ہے ۔پیپلز پارٹی ملک کو، جمہوریت کو ،اداروں اور پارلیمان کو مستحکم کرنا چاہتی ہے، پیپلز پارٹی وفاق کی علامت اور ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے جو آئندہ انتخابات میں کلین سویپ کریگی۔ 

ای پیپر-دی نیشن