حکومت الیکشن سے راہ فرار اختیار کئے ہوئے ہے :طیاب راشد سندھو
شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی) تحریک انصاف کے رہنما و پی پی 140 کے امیدوار چودھری طیاب راشد سندھو ایڈووکیٹ نے کہا کہ اسحاق ڈار پاکستان کی تاریخ کا نا کام اور بدنام ترین وزیر خزانہ ہے ڈالر کو کنٹرول کرنے اور آئی ایم ایف کیساتھ مذاکرات کے دعوے کرنیوالے نے ایسی پالیسیاں دی ہیں جس سے پاک وطن مسائل اور بحرانوں کی دلدل میں دھنستا چلا جارہا ہے حکومت الیکشن سے مکمل طور پر راہ فرار اختیار کئے ہوئے ہے اب قراردادوں کے ذریعے سپریم کورٹ کی طرف سے ملنے والی ڈیڈلائن کو عبور کرنے کیلئے ڈرامے بازیاں کی جارہی ہیںان خیالات کااظہارانہوں نے سابق کونسلر مرزا سعید اکبر کی طرف سے افطارڈنر کے بعد صحافیوںسے گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر سابق کونسلر ملک امجد سعید بلوچ ،جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار صہیب اسلم سندھو سمیت دیگربھی موجودتھے ۔